ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کارکلا : دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ تین ملزمین گرفتار 

کارکلا : دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ تین ملزمین گرفتار 

Sun, 30 Apr 2023 11:32:48    S.O. News Service

کارکلا ،30 / اپریل (ایس او نیوز) اسمبلی الیکشن کے ماحول میں امن و قانون کی فضا بنائے رکھنے کے لئے ریاست بھر میں پولیس کی طرف سے جو چوکسی برتی جا رہی ہے اسی کے تحت کارروائی کے دوران کارکلا میں دھماکہ خیز مادہ منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ 
    
پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کارکلا کے سرحدی علاقے میں سانور مرتنگڈی چیک پوسٹ پر یہ کارروائی کی گئی جس میں منگلورو پچناڈی کے رہنے والے ناگ راج ,  شنکر اور راگھویندرا نامی ملزمین کے قبضے سے 30 الیکٹریکل ڈیٹونیٹرس اور دو اسکوٹرس ضبط کیے گئے ہیں ۔ 
    
کارکلا شہری پولیس تھانے میں معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا ہے جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں بھیجا گیا  ہے۔


Share: